۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا قمی 

حوزہ/ ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کلب صادق نے ہندوستان کے گوشہ و کنار میں علوم اہلبیت کی ترویج و اشاعت کے لئے جس قدر خدمات انجام دی وہ قابل تحسین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے برصغیر کے قدآور اور جید عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا کلب صادق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلب صادق نے ہندوستان کے گوشہ و کنار میں علوم اہلبیت کی ترویج و اشاعت کے لئے جس قدر خدمات انجام دی وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک برجستہ عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ بے باک قلمکار، مصنف اور سماجی شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کے انتقال سے ایک ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جس کی بھرپائی صدیوں تک ممکن نہیں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلند کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .